کاروبار
18 فروری ، 2014

دو بڑی کمپنیوں کی پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنیکی پیشکش

دو بڑی کمپنیوں کی پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنیکی پیشکش

اسلام آباد…دو بڑی تیل سپلائر کمپنیوں نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کردی، معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کرسکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباوْ ،محدود مدت کیلئے کم ہوجائے گا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق یہ پیش کش مشرق وسطیٰ کی دو بڑی تیل کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ہیں۔پیشکش کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگی کیلئے پاکستان کو 300 دن کا وقت مل سکتا ہے۔پاکستان فی الحال ایک کمپنی سے 60 دن کی موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل درآمد کررہا ہے۔ تیل سپلائرز نے 5 فیصد شرح سود پر یہ سہولت دینے کی پیشکش کی ہے۔معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان اس سہولت کے تحت 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر خرید سکے گا جس سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر پر دباوْ محدود مدت کیلئے کم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :