انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2014

جیو ٹی وی پر نئی ڈراما سیریل ”اف یہ محبت“

جیو ٹی وی پر نئی ڈراما سیریل ”اف یہ محبت“

کراچی …آج سے جیو کے ناظرین ایک اور شاہکار ڈراما سیریل ’اف یہ محبت ‘ دیکھ سکیں گے۔ ’اف یہ محبت‘ ہر بدھ کی رات نو بجے صرف جیو پر نشر ہو گی۔فائزہ افتخار کی تحریر کردہ یہ کہانی ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا دو مختلف مزاج کے لوگوں کی ہے۔ڈرامے میں سمیر کا مرکزی کردارجل بینڈ کے لیڈ گلوکار گوہر ممتاز نبھا رہے ہیں ۔ڈرامے کی باقی اسٹار کاسٹ میں جگن کاظم اور مہر بانو سمیت ٹی وی کے اور کئی مقبول نام شامل ہیں۔جیو پر لانچ کے لئے تیار چھوٹی اسکرین کی اس نئی لو اسٹوری کے ہدایتکار امین اقبال ہیں۔ نئی ڈرامہ سیریل’ اف یہ محبت‘ آج سے ہر بدھ کی رات نو بجے صر ف جیو پرنشر کی جائے گی۔

مزید خبریں :