دنیا
19 فروری ، 2014

راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر افسوس ہوا، راہول گاندھی

راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر افسوس ہوا، راہول گاندھی

نئی دہلی…کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق راہول گاندھی کا کہناتھا کہ وہ سزائے موت کے خلاف ہیں مگر بات میرے والد کی نہیں بلکہ بھارت کے وزیر اعظم کی تھی، اگر وزیراعظم کے قاتلوں کورہا کیا جاسکتا ہے توعام آدمی کوانصاف کیسے ملے گا؟ بھارتی سپریم کورٹ نے راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث 3افراد کی رحم کی اپیل پر 11سال تک فیصلہ نہ ہونے پر اسے عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔ تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ جے للیتا نے گذشتہ روز ان 7افراد کی رہائی کاحکم دیاتھا۔

مزید خبریں :