دنیا
20 فروری ، 2014

راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر حکم امتناعی جاری

 راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر حکم امتناعی جاری

نئی دہلی … بھارت کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے تین قاتلوں کی رہائی پر حکم امتناعی جاری کردیا، بھارتی عدالت عظمیٰ نے تامل ناڈوحکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجرموں کی رہائی کا عمل روکنے کا حکم دیا ہے ، اس معاملے میں اگلی سماعت چھ مارچ کو ہوگی۔مرکزی حکومت نے آج ہی تامل ناڈو حکومت کے7مجرموں کی رہائی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے اس کی فوری سماعت کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔تامل ناڈو حکومت کاکہناتھا کہ اگر حکومت کی رہائی سے متعلق فیصلے پر مرکزی حکومت نے تین دن میں جواب نہ دیا تو وہ خود ہی انہیں رہا کر دے گی۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اس فیصلے پر تنقید کی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم من موہن نے کہا کہ راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے لیے تامل ناڈو حکومت کی کارروائی قانونی طور پر جائز نہیں ہے،راجیو گاندھی کا قتل بھارت کی روح پر حملہ تھا۔انہوں نے کہاقاتلوں کی رہائی، انصاف کے تمام اصولوں کے منافی ہو گی۔راجیو گاندھی 1991 میں تامل ناڈو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :