پاکستان
25 فروری ، 2014

طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت، نثار کے بیان پر تحریک التوا جمع

طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت، نثار کے بیان پر تحریک التوا جمع

اسلام آباد…چوہدری نثار کی طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت کے بیان پر پیپلزپارٹی نے تحریک التوا جمع کرادی۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دے کر سیکورٹی فورسز کا مذاق اڑایا گیا۔ خورشید شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چوہدری نثار کی جانب سے طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینے پرشدید تنقید کی گئی۔ اجلاس کے بعد چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس نازک دور میں طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی شہری طالبان کے ہاتھوں متاثرہیں، وزیرداخلہ کا بیان سیکیورٹی فورسز اور عوام کی توہین ہے۔ گزشتہ روزوزیرداخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں طالبان کو کرکٹ میچ کی دعوت دی تھی۔ طالبان نے وزیرداخلہ کی یہ پیشکش ٹھکرادی تھی۔

مزید خبریں :