27 فروری ، 2014
کراچی… محمدرفیق مانگٹ…برطانوی اخبار”انڈی پینڈنٹ“ کے مطابق بریڈ فورڈیونی ورسٹی کی طلباء یونین کی طرف سے عمران خان کا چانسلر کے عہدے سے دستبرداری کے مطالبے کے خالاف یونی ورسٹی کی انتظامیہ میدان میں آگئی۔وائس چانسلر نے طلبا سے ہمدردانہ غور کرنے کی درخواست کردی کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک پاکستان کے لئے عمران خان کے سیاسی کردار کی زیادہ اہمیت ہے۔ بریڈفورڈ یونیورسٹی کی طلباء یونین نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیں جس پرآئندہ ماہ ووٹنگ ہوگی ۔رپورٹ کے مطابق عمراں خان برطانیہ کی بریڈفورڈ یونی ورسٹی کے اعزازی چانسلر ہیں،انہوں نے 2010کے بعد یونی ورسٹی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت نہیں کی ۔قانون کے ایک طالب علم محسن تنویر نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی کہ گریجوایٹس سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی طرف سے انہیں نظر انداز کیا گیا ،عمران خان کو اپنے سیاسی کیرئیر اور یونی ورسٹی کی پوزیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔تاہم انہیں نے کہا کہ کوئی عمران خان کے خلاف نہیں ہے۔لیکن بریڈفورڈ کے وائس چانسلر پروفیسر برائن کینٹر نے عمران خان کی جانب سے ایک اپیل جاری کی کہ ہمارا چانسلر پاکستان میں ایک اہم سیاسی کردار ادا کر رہا ہے پاکستان دہشت گردی ، تعلیم اور غربت جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے۔ عمران خان نے کچھ وقت کے لئے بریڈفورڈ میں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے وہ طلباء کی مایوسی کو سمجھتے ہیں تاہم وہ طلباء سے پاکستان کی صورت حال پر ہمدردانہ غور کرنے پر زور دیتے ہیں۔وہ عمران خان کے سیاسی کردار جاری رکھنے کے حامی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کو وائس چانسلر کے اعزازی عہدے پر2005میں مقرر کیا گیا۔ ان کے رسمی فرائض میں عالمی سطح پر یونیورسٹی کے فروغ کے ساتھ دو سالانہ اجتماعات میں پانچ دنوں تک طلباء کوان کی ڈگری دینا تھا۔ عمران خان اس یونی ورسٹی کے پانچویں سیاست دان چانسلر ہیں ان کے پیش رو وزیر اعظم ہارلڈ ولسن تھے جنہوں نے اپنے 19سالہ عہدے کی معیاد کے دوران21ہزار طلباء کو ڈگریاں عطا کیں۔1996سے وہ شاذونادر ہی کسی تقریب سے غیر حاضر رہے ہوں گے۔