پاکستان
28 فروری ، 2014

کراچی :بیوی کو پیٹنے پر شوہر کو رینجرز اہلکار نے گولی مارکر ہلاک کردیا، بیوی زخمی

کراچی :بیوی کو پیٹنے پر شوہر کو رینجرز اہلکار نے گولی مارکر ہلاک کردیا، بیوی زخمی

کراچی…کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں رینجرز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے میاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے رینجرز اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔ زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہراسے مارنے سے باز نہ آیاتو رینجرز اہلکار نے فائرنگ کی۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق ناگن چورنگی پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی آپس میں لڑ رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے اسٹریٹ کرائم کا واقعہ سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی۔ مقتول کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ذیشان اور اس کی بیوی کے درمیان خلع کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق میاں بیوی لڑ رہے تھے کہ رینجرز اہلکار نے سوچے سمجھے بغیر فائرنگ کردی۔ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون شافعہ رفیع کا کہنا ہے کہ اس کا شوہراسے مارنے سے باز نہ آیا تو مسجد کی چھت پر چوکی میں کھڑے رینجرز اہلکار نے فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی، ٹائر جلائے اور دکانیں بند کرا دیں۔

مزید خبریں :