دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2014

سونے سے سجی مہنگی ترین مرسڈیز فروخت کیلئے پیش

سونے سے سجی مہنگی ترین مرسڈیز فروخت کیلئے پیش

برلن …این جی ٹی …مرسڈیز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن سونے پر سہاگہ تو تب ہو جب یہ کار سونے سے بنی ہو۔جی ہاں یہ کمال دکھایا ہے جرمنی کی ایک کمپنی نے جس نے مرسڈیز کو ایک با لکل ہی نیا روپ دیتے ہوئے سونے سے سجا دیا ہے۔اس شاندار کار کی باڈی میں خالص سونے کی ایک ہزار پرتیں استعمال کی گئی ہیں اور اندرونی سجاوٹ پر بھی سولہ ہزار ڈالر کا خرچہ کیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا اس طرح کی 25کاریں تیار کرنے کا اردہ ہے جن میں سے 10 تو فروخت بھی ہو چکی ہیں اور انہیں مزید کاروں کے آرڈرز بھی موصول ہو رہے ہیں۔اس کار کی قیمت3 لاکھ70 ہزار ڈالر سے لے کر5 لاکھ45 ہزار ڈالر کے درمیان سونے کی سجاوٹ کے لحاظ سے رکھی گئی ہے یعنی کہ جتنا گڑ ڈالیں گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔

مزید خبریں :