کاروبار
26 مارچ ، 2014

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر،ٹماٹر100 روپے کلو

کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر،ٹماٹر100 روپے کلو

کوئٹہ …ڈالر کی قدر گرنے سے مہنگائی ختم ہونے کے حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن کوئٹہ میں تو سبزی بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہے اور فی کلو ٹماٹر سو روپے سے اوپر فروخت ہورہا ہے جب کہ فی کلو لہسن کی قیمت میں بھی چالیس روپے کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ڈالر گر گیا ، لیکن سبزی کی قیمتیں بڑھ گئیں ، کوئٹہ میں تو اتنی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہیں قیمت بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔آلو کی قیمت بیس روپے اضافے کے بعد60 روپے کلو ، ٹماٹر30 روپے اضافے سے 90 روپے کلو اور کہیں کہیں یہ100 روپے سے اوپر بھی فروخت ہورہاہے، اسی طرح لہسن کی قیمت بھی40روپے اضافے کے ساتھ 160روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ادرک کی فی کلو قیمت میں بھی 40روپے اضافے کے ساتھ280 روپے تک پہنچ گئی ہے ، پیاز کی قیمت بھی 10 روپے کے اضافے کے ساتھ 40روپے فی کلو ہوگئی۔سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایک طرف موسم کی تبدیلی کے باعث سبزیوں کی کاشت میں کمی تو دوسری جانب ہمسایہ ملک اسمگلنگ بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :