پاکستان
27 مارچ ، 2014

غیر قانونی تعمیر پرچیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کونوٹس جاری

غیر قانونی تعمیر پرچیف سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کونوٹس جاری

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی غیر قانونی بلندی کے خلاف درخواست پرچیف سیکریٹری،ڈائرکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزار فضل اختر مرزا نے موقف اختیار کیا تھا کہ جمشید روڈ کی عامل کالونی میں شمیم اور زبیر نامی افراد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے 2 منزلہ عمارت کی اجازت لے کر 11 منزلہ تعمیر کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست پرچیف سیکریٹری،ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 14 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ناظر سے بھی دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او جمشید روڈ کو بھی طلب کرلیاہے۔

مزید خبریں :