صحت و سائنس
02 اپریل ، 2014

جلدی سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین

جلدی سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین

نیویارک… این جی ٹی…ایک امریکی تحقیق کے ذریعے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جلدی سونا اور پوری نیند لینا صحت اور دماغ کے لیے بہترین ہے اور ذہنی تناؤ سے دور رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نوعمری کے زمانے میں زیادہ نیند لینا دماغی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دس بجے سوجانے والے افراد کا دیگر افراد کی نسبت ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔جو افراد رات میں صرف پانچ یا اس سے بھی کم گھنٹے سوتے ہیں اُن میں71فیصدزیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور 48 فیصد ایسے افراد میں خود کشی کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ امریکی اسکول کے 12 سے 17 سال کے 15,000 بچوں کے مطالعے پر مبنی اس تحقیق سے ماہرین نے یہ نتائج اخذ کیے کے بچپن اور جوانی کے بیچ کے دور میں ایک مقررہ حد تک نیند لینا ضروری ہے جو ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔

مزید خبریں :