صحت و سائنس
13 اپریل ، 2014

خبردار: خراٹے بنا سکتے ہیں آپ کو ذیابیطس کا شکار،نئی تحقیق

خبردار: خراٹے بنا سکتے ہیں آپ کو ذیابیطس کا شکار،نئی تحقیق

پیرس… این جی ٹی…خراٹے لینے کی عادت آپ کے آس پاس موجود لوگوں کا جینا حرام کرتی ہی ہے لیکن یہ آپ کی اپنی صحت کے لئے بھی مضر ثابت ہو سکتی ہے۔ جی ہاں فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند میں نظام تنفس کے متاثر ہونے کا عمل یا عام الفاظ میں خراٹے آپ کو ذیابیطس کا مریض بھی بناسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی یا سانس میں ہلکا توقف دن بھر آپ کو تھکاوٹ کا شکار بنائے رکھتا ہے جبکہ اس سے دیگر سنگین طبی مسائل جیسے امراض قلب، مایوسی اور موٹاپے کا خطرہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند اور شوگر لیول کے درمیان تعلق موجود ہے اور شدید نوعیت کے خراٹے ہیموگلوبن کی مقدار کو کم کردیتے ہیں جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں :