15 اپریل ، 2014
لاہور….پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے چیلنج کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا موازنہ دوسرے صوبوں سے کرنے کے بجائے ان کے دور سے کیا جائے۔ حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔لاہور میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے ، بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں ایک ملزم بھی نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم اگر اتنی ہی اچھی تھی تو دو روپے کی روٹی ملنی چاہئے۔ موجودہ صوبائی حکومت ان کے دور میں شروع کی گئی ایک اسکیم بھی بند نہیں کر سکی ۔ایک سوال پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی ساری الماریاں ایم او یوز سے بھری ہیں لیکن عملی میدان میں اب تک کون سا ایم او یو ہے جس پر عمل ہوا۔