16 اپریل ، 2014
نیویارک… این جی ٹی…ہالی و وڈ کی سنسنی سے بھرپور تھرلنگ فلم اے موسٹ وانٹڈ مین کا ٹریلر منظرِعام پر آگیا ہے۔ حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کواونٹون گاربجن نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی2008میں شائع ہونے والے جان لِی کیری کے ناول سے ماخوذ ہے ۔ اینڈریا کالڈر اورسائمن کارن ویل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم ایک ایسے غریب اور ناخواندہ چیچن شخص کے گِرد گھومتی ہے جو جیل میں سزا کاٹنے کے بعد غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچ ہو جاتا ہے۔ جرمنی پہنچ کر بھی اس شخص کی قسمت ساتھ نہیں دیتی جہاں یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایجنٹوں کے تصادم اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہو جاتا ہے جسے بعد ازاں شاملِ تفتیش کرکے گوانتاناموبے جیل منتقل کر دیا جاتا ہے۔سنسی خیز مناظر اور حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار فلپ ہوف مین سمیت ریچل مکاڈیم،رابن رائٹ اور ولیم ڈوفئیے اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 25جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔