انٹرٹینمنٹ
16 اپریل ، 2014

پال واکر کی ہلاکت:آخری فلم کے ایکشن مناظر ان کے بھائی مکمل کرائینگے

 پال واکر کی ہلاکت:آخری فلم کے ایکشن مناظر ان کے بھائی مکمل کرائینگے

نیویارک …آنجہانی اداکار پال واکر کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کی آخری فلم کے ایکشن مناظر ان کے بھائی مکمل کرائیں گے۔ پال واکر کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7کا کام تکمیلی مراحل میں تھا، جب گذشتہ سال نومبر میں پال واکر خوفناک کار حادثے میں اپنے چاہنے والوں کو افسردہ چھوڑ گئے۔پال واکر نے متعدد فلموں میں کام کیا، لیکن اصل شہرت انہیں اسٹریٹ ریسنگ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز سے ملی اور کار حادثے کی وجہ بھی تیز رفتاری تھی۔فلم کے فرنچائز مالکان نے اعلان کیا ہے کہ فلم کے ساتویں حصے میں پال واکر کے ایکشن مناظرکی شوٹنگ ، پال کے بھائی کیلیب(Caleb )اور Codyمکمل کریں گے۔ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم فاسٹ اینڈ فیورئس آئندہ سال 7اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :