پاکستان
17 اپریل ، 2014

حیدرآباد کے سول اسپتال سے نومولودبچی کی لاش ملی ہے

حیدرآباد کے سول اسپتال سے نومولودبچی کی لاش ملی ہے

حیدرآباد…اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچی کی لاش سول اسپتال حیدرآباد کے کینٹین کے باہر سے ملی۔ نامعلوم افراد بچی کو کالے رنگ کے شاپر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس کوکتا اٹھا کر لے جارہا تھا۔ جس پر کینٹین کے عملے نے شاپر کتے سے چھینا، جس میں سے نومولود بچی کی لاش ملی۔ آر ایم او آفتاب آرائیں کاکہنا ہے کہ بچی کی پیدائش سول اسپتال میں نہیں ہوئی۔بچی کی لاش کو ایدھی اہلکار کو طلب کرکے سرد خانے بھجوادی گئی ہے۔ تاہم واقعے کے بعد کسی بھی متعلقہ شخص کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :