21 اپریل ، 2014
سوات…پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے بحران پرقابوپانے کیلئے چھوٹے بڑے 350 ڈیم بنائے جائیں گے۔ سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نظام تعلیم بہتر بنانے کے لیے یکساں نصاب لارہے ہیں، غریب اور سرمایہ دار کے بچے ایک ہی معیارکی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرح یوتھ فیسٹیول پراربوں روپے ضائع نہیں کیے جائیں گے بلکہ نوجوانوں کیلئے صوبے بھرمیں کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردی گئی ہے۔