انٹرٹینمنٹ
24 اپریل ، 2014

ممبئی اور چنئی میں معروف بالی ووڈ اداکاروں نے ووٹ ڈالے

ممبئی اور چنئی میں معروف بالی ووڈ اداکاروں نے ووٹ ڈالے

ممبئی …بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ممبئی اور چنئی میں معروف بالی ووڈ ستاروں نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔چنئی میں صبح سویرے معروف اداکار رجنی کانت نے ووٹ ڈالا،وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے پہلے ووٹر تھے،کمل ہاسن بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ۔مسٹرپرفیکٹ عامر خان اور ودیابالن نے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں ودیابالن نے کہا کہ رہنماوٴں پر تنقید کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ عوام ووٹ کا حق استعمال کریں ، کئی بالی ووڈ ستارے امریکا میں منعقدہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ان میں رتیک روشن، کرینا کپور،سیف علی خان، شبانہ عظمی اور جاوید اختر سمیت دیگر اداکارشامل ہیں۔

مزید خبریں :