Geo News
Geo News

دنیا
02 مئی ، 2014

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں دھماکا16 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں دھماکا16 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ابوجا…نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب خودکش دھماکے میں 16 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے مضافاتی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پرخودکش کاربم دھماکا کیا گیاجس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 14 اپریل کو بھی اسی علاقے میں ایک بس اسٹیشن میں بم دھماکا کیاگیا تھا جس میں 75 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :