صحت و سائنس
09 اپریل ، 2012

کینسر کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین تیار

کینسر کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین تیار

لندن… لندن میں طبی ماہرین نے ایک ایسی ویکسین تیار کرلی ہے جو کینسر کے خلیات کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے اور ان کے خاتمے کا باعث بھی بنتی ہے۔لندن میں تیار کی جانے والی اس ویکسین میں ایسے مولیکیولزmolecules پائے جاتے ہیں جو کینسر کی 90فیصد اقسام کے انسانی جسم سے خاتمے کا باعث بنتے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق اس ویکسین کو جسم میں داخل کرنے سے کینسر کی کئی اقسام میں کمی واقع ہوئی جن میں پروسٹریٹ اور بریسٹ کینسر بھی شامل ہیں۔طبی ماہرین یہ امید کررہے ہیں کہ اس ویکسین سے ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوجانے والے ٹیومرtumour کا بھی علاج ممکن ہے۔

مزید خبریں :