پاکستان
05 مئی ، 2014

کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار

کوئٹہ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار

کوئٹہ…کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ کوئٹہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھرمارہے۔سپر یم کورٹ نے جرائم کی روک تھام کے لیے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا لیکن پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک کوئی ٹھوس کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو تو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے نام پر ان کی تذلیل کی جاتی ہے لیکن بااثر افراد کو کوئی روکتا تک نہیں۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جگہ جگہ ناکے لگاکرکالے شیشوں اوربغیر کاغذا ت والی گاڑ یوں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں کسی دباوٴ اور مصلحت سے کام نہیں لیا جارہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمیاور جرائم کی روک تھام کے لیے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عوامی مفاد میں ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ ہونا توہین عدالت کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :