06 مئی ، 2014
لاہور…لاہورکے چڑیاگھرمیں افریقی نسل کاببرشیر بیماری کے باعث مر گیا، ببر شیر کی عمر16سال سے زائد تھی،شیر کی لاش پوسٹمارٹم کیلیے ویٹرنری سائنسز کالج یونیورسٹی بھجوا دی گئی۔لاہورچڑیاگھر انتظامیہ کیمطابق افریقی نسل کاببرشیر 2ہفتوں سے سانس کی بیماری میں مبتلاتھا،اور اپنی طبعی عمرپوری کرچکاتھا،یہ ببرشیر 1998 میں لاہورچڑیاگھر میں ہی پیدا ہواتھا۔اب چڑیاگھر میں7 ببرشیر رہ گئے ہیں۔چڑیاگھرانتظامیہ نے بیماری کا پتہ چلانے کیلئے شیر کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ویٹرنری سائنسز کالج یونیورسٹی بھجوادی۔دوسری جانب چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنے والے بچے اپنے پسندیدہ ببر شیر کی موت پر افسردہ ہو گئے۔ ان کاکہناہے کہ وہ دور دور سے ببر شیر کی دھاڑ سننے کیلئے چڑیا گھر آتے ہیں۔