21 مئی ، 2014
لاہور…پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر راناعظیم نے کہا ہے کہ جنگ اورجیونیوزکی بندش کافیصلہ آزادی صحافت پرقد غن ہے،جیو کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ راناعظیم کا مزید کہنا ہے کہ جیوکی بندش سے صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، قبول نہیں کریں گے، جیو کی بندش کے خلاف کل پنجاب اسمبلی میں ورکنگ جرنلسٹ سراپا احتجاج ہوں گے۔ پی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری عامرسہیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جیوچینلز کی بندش صحافیوں کا معاشی قتل ہے، جیو چینلز کو کسی صورت بند نہیں کرنے دیں گے، جنگ اور جیو چینلز کے خلاف پیمرا کے ضابطے ظالمانہ ہیں۔ پی ایف یو جے کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری شاہد ندیم جیو نیوز کے چینلز کے ورکروں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔