23 مئی ، 2014
پشاور…خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کوایک سال پورا ہونے کوہے اورپارٹی کے انتخابی منشورمیں جس شعبہ صحت کواولین ترجیحات میں سے ایک قراردیا گیا تھا اس کی حالت آج بھی قابل رشک نہیں۔ بجٹ میں مختص رقم کے باوجود صوبے کے تین بڑے اسپتالوں میں توسیع نہیں کی گئی۔ گذشتہ سال خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کی سہولتوں میں بہتری لانے کیلئے سالانہ بجٹ میں 22ارب 80کروڑ 70لاکھ اور 5ہزار روپے کی رقم مختص کی جس سے اسپتالوں میں جدیدسہولتیں اورمشینری کے ساتھ لوگوں کوادویات بھی فراہم کرنا تھیں لیکن ایک سال گزرچکا، کسی اسپتال میں اس کی جھلک تک نہیں مل سکی۔