25 مئی ، 2014
نیویارک… این جی ٹی…موبائل فونز نے اگرچہ فاصلوں کو سمیٹتے ہوئے انسان کی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں لیکن کئی خطرناک طبی مسائل بھی ساتھ لے کر آیا ہے۔جی ہاں ڈنمارک اور امریکی ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون خطرناک اسکِن انفیکشنز میں مبتلاکرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فونز میں نِکل اورکرومیم جیسی دھاتیں جلدی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے بہت زیادہ استعمال سے خارش کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور بچوں کے لئے تو یہ اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔