انٹرٹینمنٹ
04 جون ، 2014

انجیلینا جولی کیریئر کی آخری فلم میں قلوپطرہ کا کردارادا کریں گی

 انجیلینا جولی کیریئر کی آخری فلم میں قلوپطرہ کا کردارادا کریں گی

ہالی وڈ… میلیفسینٹ میں جادوگرنی کا کردارادا کرنے والی انجیلینا جولی اداکاری کو خیرآباد کہنے والی ہیں۔نئی فلم میں مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انجیلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کا اختتام شان دار طریقے سے کرنا چاہتی ہیں اور ان کی نئی فلم میں قلوپطرہ کامشکل کردار ان کے کیریئر کا آخری کردار ہوگا، کیوں کہ اْن کی فنی زندگی کے اختتام کے لیے اس سے بہتر کوئی کردار ہو نہیں سکتا۔مصر کی شہزادی قلوپطرہ کا کردار اس سے پہلے1963 میں اپنے دور کی مشہور اداکارہ ایلزیبتھ ٹیلرنے ادا کیا تھا۔انجیلینا اداکاری کو خیر آباد کہنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں پرمرکوزکرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید خبریں :