پاکستان
11 جون ، 2014

جنگ،جیو کو بدنام کرنے پر نجی چینل کا مالک اور اینکر عدالت میں طلب

جنگ،جیو کو بدنام کرنے پر نجی چینل کا مالک اور اینکر عدالت میں طلب

اسلام آباد....جنگ اور جیو کو بدنام کرنے پر نجی چینل کے مالک اور اینکر کو 19 جون کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ واجد علی نے جنگ جیو گروپ کو بدنام اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے بے بنیاد الزام لگانے پر اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو افسر سلمان اقبال، بیورو چیف اسلام آباد صابر شاکر ، اینکر مبشر لقمان، بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی ، عقیل کریم ڈھیڈی اور نعیم حنیف کو 19 جون کو طلب کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں بادی النظر میں ان افراد کے خلاف کیس بنتا ہے۔ انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور انڈیپنڈنٹ نیوزپیپر کارپوریشن کی درخواست پر عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گروپ کے حریف حسد اور بغض کے باعث بدنیتی کی بنیاد پر جنگ جیو کو بدنام کرکے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔ درخواست میں مختلف تاریخوں میں نشر ہونیوالے پروگراموں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ مدعا علیہان کے خلاف کافی مواد موجود ہے جس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :