کاروبار
11 اپریل ، 2012

آپٹما کا بجلی اور گیس نہ ملنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

آپٹما کا بجلی اور گیس نہ ملنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور … آپٹما نے صدر اور وزیر اعظم کے وعدوں کے باوجود بجلی اور گیس نہ ملنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے چیئرمین آپٹما پنجاب زون احسن بشیر نے بتایا کہ پنجاب میں صنعتی فیڈرز پر 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، پیپکو کے لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے انچارج طاہر بشارت چیمہ جان بوجھ کر انڈسٹری کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صدر آل پاکستان ٹیکسٹال ملز ایسو سی ایشن گوہر اعجاز نے کہا کہ 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود انرجی کانفرنس کے اعلانات پر کوئی عمل نہیں ہوا،پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ان حالات میں برآمدی ہدف پورا نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے فوری طور پر ملک میں مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :