پاکستان
11 جون ، 2014

جیو نیوز کی بندش، پشاور میں بھی جنگ گروپ کے کارکن سراپا احتجاج

جیو نیوز کی بندش، پشاور میں بھی جنگ گروپ کے کارکن سراپا احتجاج

پشاور.......جیونیوز کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف پشاورمیں جنگ گروپ کے کارکن آج پانچویں روز بھی سراپا احتجاج رہے۔ پشاورمیں جیونیوز کےلائسنس کی معطلی کےخلاف جنگ گروپ کی جانب سے احتجاجی کیمپ آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ جیونیوز،روزنامہ جنگ اور دی نیوزکےسینئرصحافیوں اور دیگر اسٹاف نے 15روزہ پابندی کو آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیا اور اس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارشد عزیزملک کاکہنا تھاکہ 15دن جیوپر پابندی کے باوجود اگر صورت حال معمول پر نہ لائی گئی تو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا جس میں پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے صحافی حصہ لیں گے ۔ جیونیوزپشاور کے بیوروچیف محمود جان بابر نے کہا کہ جیونیوزپر پابندی آزادی صحافت پر قدغن ہے ۔لوگ جتنی چاہیں پابندیاں لگائیں اور میڈیا اور اس کے کارکنوں پر مظالم ڈھائیں، صحافی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتےرہیں گے۔صحافتی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف سیاسی رہ نماوں نے بھی جیونیوزسے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :