انٹرٹینمنٹ
19 جون ، 2014

کارٹون سیریزاسکوبی ڈو کی نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع

کارٹون سیریزاسکوبی ڈو کی نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع

لاس اینجلس ......این جے ٹی ......بچوں اور بڑوںکی مقبول ترین کارٹون سیریز پر مبنی ہالی وڈ کی لائیو ایکشن فلم "اسکوبی ڈو"سلسلے کی نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔وارنر بروس پکچرزکے تحت آنیوالی اس نئی فلم کی کہانی بھی گزشتہ حصوں کی طرح ڈرپوک کتے اور پر اسرار واقعات کی کھوج میں سرگرم نوجوانوں پر مبنی ہو گی جواپنی دلچسپ حرکات سے دیکھنے والوں کو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جانے پر مجبور کر دیں گے۔واضح رہے کہ 2002میں ریلیز ہونیوالی فلم اسکوبی ڈو اور 2004کی اسکوبی ڈو -مونسٹرز انلیشڈشائقین میں بے پناہ پسند کی گئیںاور اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مداحوں کی خواہش پر نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :