دنیا
12 اپریل ، 2012

شام میں جنگ بندی، حکومت کی پناہ گزینوں کو گھر واپسی کی ہدایت

شام میں جنگ بندی، حکومت کی پناہ گزینوں کو گھر واپسی کی ہدایت

دمشق…شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد حکومت نے تمام پناہ گزینو ں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنا ن کی جانب سے شام کی حکومت کی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں آج صبح سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد شورش زدہ علاقے کئی ماہ کے بعد انتہائی پر سکون نظر آئے اور حکومت نے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنیگھروں کو واپس چلے جائیں۔ تاہم مخالف جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کئی شہروں میں فوج اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی فوج کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :