پاکستان
12 اپریل ، 2012

کراچی: 9 بھارتی ماہی گیر گرفتار، 5 کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں

کراچی … میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 9 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 5 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایم ایس اے کی ٹیم نے 25 ناٹیکل میل سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 5 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لی گئی کشتیوں میں سوار 9 بھارتی ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہیں مزید پولیس کارروائی کیلئے تھانہ ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف فارن ایکٹ اور فشریز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :