29 جون ، 2014
ریاض......سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کاخاتمہ کردیں گے۔سعودی فرمانروا شاہ عبدالله نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مملکت کے لیے خطرہ بننے والے شدت پسندوں کا صفایا کر دیا جائے گا ۔سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو مذہب کی آڑ میں مملکت اوراس کے شہریوں کونقصان پہنچانے اوراپنے خفیہ مفادات پورے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوروزقبل سعودی حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک عراق میں جاری شدت پسندوں کی کارروائیوں کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔