دنیا
18 جولائی ، 2014

روس نواز باغیوں نے عالمی اداروں اور یوکرین کو طیارے تک رسائی دے دی

روس نواز باغیوں نے عالمی اداروں اور یوکرین کو طیارے تک رسائی دے دی

کیف.......روس نواز باغیوں نے عالمی اداروں اور یوکرین کو ملائشیا کے گرنے والے طیارے تک رسائی دے دی ہے۔ امدادی ٹیموں کو طیارے کے دو بلیک باکس مل گئے، طیارہ خود گرا یا کسی نے مار گرایا، تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے میں مرنے والے 295 افراد میں سے 189 کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔تفصیلات کے مطابقیوکرین میں تباہ ہونے والے ملائیشین مسافر طیارے میں موجود لوگوں کی قومیت کی شناخت کرلی گئی ہے۔ایم ایچ 17طیارے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 5ہزار ڈالر ابتدائی اخراجات کے طورپردیئے جائیں گے۔ ملائیشین ایئرلائن حکام کے مطابق ایم ایچ 17 طیارے کا طے شدہ روٹ 35 ہزار فٹ تھا۔ یوکرینی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو 33ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے لیے کہا تھا۔ ایم ایچ 17میں ہالینڈ کے 189، ملائیشیاکے 29، آسٹریلیا کے 27 اور انڈونیشیا کے 12 شہری تھے۔ ملائیشین طیارے میں برطانیہ کے 9، جرمنی اوربیلجیئم کے 4،4 ، فلپائن کے 3، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک شہری سوار تھا۔4افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ طیارے کے ملبے سے 181 لاشیں نکال لی گئیں اور انہیں خارکیو شہر منتقل کردیاگیاہے۔ روسی نواز یوکرین کے حکومتی مخالفین نے عالمی اداروں اور یوکرینی حکام کو ایم ایچ 17 طیارے کے گرنے کی مقام تک رسائی دے دی ہے۔ یوکرین کی امدادی ٹیموں کو ایم ایچ17 طیارے کے 2بلیک بکس مل گئے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :