28 جولائی ، 2014
ممبئی...... این جی ٹی...... اجے دیوگن اور کرینہ کپور کی فلم سنگھم ریٹرنز کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ " کچھ تو ہوا ہے "کے بولوں پر مبنی گانا تلسی کمار اور انکت تیواری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں کرینا کپور ہیں پیار کی وادی میں گم اور ان کے محبوب اجے دیوگن بھی دل کا حال بیان کرنے کو ہیں بے قرار۔ حسین مقامات پرخوبصورت مناظر کے گرد فلمایا گیا سنگھم ریٹرنز کا دھیمے دھیمے سروں کا یہ رسیلا گانا محبت میں ڈوبے عاشقوں کے دل کو ضرور گدگدائے گا۔ واضح رہے کہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم ریٹرنز 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔