پاکستان
16 اپریل ، 2012

عمران خان ہی ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں،ابرارالحق

لاہور ... تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر معروف گلوکار ابرا الحق نے کہا ہے کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں ، نوجوانوں کو اس تبدیلی کیلیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے،لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ہونے والے یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس نہ ہی پیسہ ہے نہ ہی بندوق اپنی سوچ اور نظریے کے ساتھ معاشرے میں تبدیلی لانی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ نوجوان زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک نئے پاکستان کیلیے سر گرم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :