پاکستان
17 اگست ، 2014

غزہ کی تباہی پراسلامی ممالک خاموش ہیں، امیر جماعت اسلامی

غزہ کی تباہی پراسلامی ممالک خاموش ہیں، امیر جماعت اسلامی

کراچی...... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ تباہ ہورہا ہے اور اسلامی ملک خاموش ہیں،صورتِ حال پر آج تک او آئی سی کا اجلاس نہیں بلایا گیا، بیت المقدس کی آزادی کیلئے جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔کراچی میں غزہ ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہمسلم ممالک کےپاس70لاکھ سےزائدافواج ہیں پھربھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور بیت المقدس پر یہودیوں کاقبضہ ہے،سراج الحق کا پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر کہا کہ اسلام آبادکی صورتحال پرمیرادل بہت پریشان ہے،سیاسی جماعتوں نےایک دوسرےکےخلاف مورچےبنارکھےہیں،ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ ملاکراختلافات دورکرنےکی کوشش کی ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان چند پہاڑوں اورصوبوں کانام نہیں،نظریےاورفلسفےکانام ہے،جنرل راحیل شریف آپ کواس نظریےکیلئے کام کرناہے۔

مزید خبریں :