دنیا
24 اگست ، 2014

غزہ پر اسرائیلی حملہ، خاتون اور تین بچے شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ، خاتون اور تین بچے شہید

غزہ ...... غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فورسز نے گھر پر فضائی حملہ کر کے ایک خاتون اور تین بچوں کو شہید کر دیا، 48 روز میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ غزہ پر ڈیڑھ ماہ کے عرصے سے زائد جاری اسرائیلی جارحیت آج بھی کم نہیں ہوئی اور غزہ پر بمباری کر کے اسرائیل نے آج 4 معصوم بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کی جان لے لی، نئے حملے میں اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون اور اس کے 3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ صبح کے حملوں میں بھی ایک سال کی شیر خوار بچی سمیت 8 افراد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔

مزید خبریں :