Geo News
Geo News

پاکستان
28 اگست ، 2014

ایف آئی آر کا اندراج ''دیر آید درست آید''،خورشید شاہ

 ایف آئی آر کا اندراج ''دیر آید درست آید''،خورشید شاہ

اسلام آباد...... پیپلز پارٹی کے رہ نما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج دیر آید درست آید ہے، طاہرالقادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر آگے آئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وزیراعظم نہیں،آئین ہے،آئین کی پاسداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ماورائےآئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی دیوار بن کر کھڑی ہوگی،انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے،حکومت کو کرنا ہے۔

مزید خبریں :