پاکستان
12 ستمبر ، 2014

حکومت بلوچستان نےہینڈری مسیح کے قتل پرعمران خان کا بیان مسترد کردیا

حکومت بلوچستان نےہینڈری مسیح کے قتل پرعمران خان کا بیان مسترد کردیا

کوئٹہ......بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے رکن بلوچستان اسمبلی کے قتل سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان کا بیان گمراہ کن ہے ۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے رکن اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل سے متعلق عمران خان کے بیان کو گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین حواس باختہ ہو کر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ہینڈری مسیح کے قتل میں ان کا گارڈ ملوث تھا جو گرفتار ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا شخص قتل میں ملوث نہیں ۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے دوران بھی یہ بات سامنے آئی اور گارڈ کا اقبالی بیان بھی رکارڈ پرموجود ہے کہ ہینڈری مسیح کے بھتیجے کے ساتھ ذاتی تنازع پر اس نے فائرنگ کی ۔ اس دوران ایم پی اے ہینڈری مسیح بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :