دنیا
16 ستمبر ، 2014

اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

نیویارک.....اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اوزون کی تہہ سورج کی روشنی کو فلٹر کرنے کے ساتھ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کو بھی زائل کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1994سے ہر سال16ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا اعلان کیاتھا ۔ 1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ اس سال اس دن کاموضوع "اوزون لئیر پروٹیکشن :دی مشن گوز آن" ہے۔ کچھ روز قبل ایک تجزیاتی مطالعے سے معلوم ہواتھا کہ انٹارکٹیکا کے اوپراوزون کی تہہ میں پڑنے والا شگاف بتدریج کم ہونے لگا ہے۔

مزید خبریں :