دنیا
30 ستمبر ، 2014

امریکا کے امیرترین افراد کی تازہ فہرست جاری

امریکا کے امیرترین افراد کی تازہ فہرست جاری

نیویارک...... معروف امریکی بزنس میگزین فوربز نے امریکا کے امیرترین افراد کی تازہ فہرست جاری کردی۔ امیر ترین افراد میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بارپھر سرفہرست ہیں۔ امریکی میگزین فوربزکی سال دوہزارچودہ کےچارسو امیرترین امریکیوں کی فہرست میں ایک بار پھربل گیٹس اکیاسی ارب ڈالرکے اثاثوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ گزشتہ برس ان کے اثاثوں میں نوارب ڈالر کا بیش بہا اضافہ ہوا۔۔سرمایہ کاری کے گرو وارن بفے کے اثاثوں میں گزشتہ برس آٹھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوااوروہ سڑسٹھ ارب ڈالرکے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبرپربراجمان ہیں۔ لیری ایلیسن پچاس بلین ڈالرکے اثاثوں کی ملکیت کے ساتھ تیسرے امیرترین امریکی بن گئے ہیں۔ رواں برس امریکا کے امیرترین افراد کی فہرست میں ستائیس نئے ارب پتیوں کا اضافہ ہواہے۔ان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے مالک مارک زیوکربرگ کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہواہے۔گزشتہ برس ان کے اثاثوں کی مالیت 19 ارب ڈالرتھی جواس سال چونتیس ارب ڈالر ہوگئی ہے اوروہ امریکا کے گیارہویں امیرترین شخص قراردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :