دنیا
06 اکتوبر ، 2014

جاپان میں شدید بارش ، ایک شخص ہلاک،پروازیں معطل

جاپان میں شدید بارش ، ایک شخص ہلاک،پروازیں معطل

ٹوکیو......جاپان میں طوفان کےباعث تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میںایک شخص ہلاک ہوگیا ، طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں معطل ہو گئیں۔دارالحکومت جاپان میں شدید طوفان سے نظام زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گیا ہے۔طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کےسڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے کچھ مشرقی علاقوں میں 8 سینٹی میٹر فی گھنٹہ کے حاسب سے تیز بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ جب کہ 50 ہزار سے زائد شہریوں کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔طوفانی موسم کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں اور بلٹ ٹرینز کی روانگی معطل کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :