دنیا
17 اکتوبر ، 2014

ملتان الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے ، رانا ثنا

 ملتان الیکشن کے نتائج دھرنا سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے ، رانا ثنا

لاہور...... پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء الله کا کہنا ہےکہ ملتان الیکشن کے نتائج عمران اور قادری کی دھرنا سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے ،ثابت ہو گیا بڑا جلسہ کرنے اور ووٹ لینے میں فرق ہے۔ لاہور میں رانا ثنااللہ نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ،میڈیا سے گفتگو میں ملتان الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے اس حلقے سے زیادہ ووٹ لیے تھے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے ،3دن کی بات کرنے والے 6ماہ پر آگئے، یہ 2018 تک بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :