24 اکتوبر ، 2014
اسلا م آباد......وزیر اعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت کوئٹہ میں پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقا ت میں سیاسی صورتحال سمیت کوئٹہ میں پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔