25 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد........گلگت، اسکردو، استور، دیامر، ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت مزید کم ہو رہا ہے۔غذر کے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ میدانی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔ پنجاب، سندھ میں سردی کی شدت میں روز روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔بلوچستان کے بہت سے مقامات میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔سرد ہواوں کے چلنے سے صبح اور شام کے اوقات میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر گزشتہ روز کی بارش کے بعد ملکہ کوہسار مری میں سردی بڑھ گئی ہے ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ ڈویژن،اسلام آباد،سرگودھا،راولپنڈی،فیصل آباد ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، اس دوران ژوب،بنوں اورگوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔