26 اکتوبر ، 2014
سیول ......کیا آپ بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں دیگر لوگوں کی طرح بڑی بڑی دکھائی دیں تو اب یہ آپ کی اپنی دسترس میں ہے۔کوریائی خاتون ڈیزائنرسومی پارک نے ایسی پلکیں ڈیزائن کی ہیں جن کے ذریعے آنکھوں کو بڑا بنایا جاسکتا ہے۔ایشیائی ممالک کی خواتین اپنی چھوٹی چھوٹی آنکھوں سے بہت پریشان پائی جاتی ہیں لیکن ان کی اس پریشانی کا حل سومی نے پیش کردیاہے۔جلنے بجھنے کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرونک طرز کی ان پلکوں کانظام کانوں پر لگے ہیڈ فون سے منسلک ہوتا ہے اور سرکی ذرا سی ٹیڑھی حرکت کے ذریعے ان پلکوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔