29 اکتوبر ، 2014
ڈھاکا......بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میںجماعت اسلامی کے امیرمطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی ہے۔71سالہ مطیع الرحمان نظامی پر1971 کی جنگ کے دوران نسل کشی سمیت 16الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ممکنہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جنگی جرائم کی خصوصی عدالت پہلے بھی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے۔