دلچسپ و عجیب
29 اکتوبر ، 2014

برطانوی جوڑا : شادی یادگار بنانے کیلئے بھوتوں کا روپ دھار لیا

برطانوی جوڑا : شادی یادگار بنانے کیلئے بھوتوں کا روپ دھار لیا

لندن........ فلمیں تو بہت سے لوگ دیکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ انہیں خود پر اتنا سوار کرلیتے ہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی اس انوکھی شادی جس میں دلہا دلہن سے لے کر وہاں آئے ہوئے مہمانوں نے بھی فلموں میں نظر آنے والے خوفناک کردار زومبی بن کر شرکت کی۔ اس ڈراؤنی شادی میں شریک مہمانوں نے بھوتوں اور چڑیلوں کا روپ اس مہارت سے دھارا کہ انہیں دیکھ کر واقعی حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ ہر جوڑے کی خواہش ہوتی کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائے اور لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں لیکن اس جوڑے نے تو اپنی خواہش کو کچھ الگ ہی انداز میں پورا کر ڈالا۔

مزید خبریں :