دنیا
29 اکتوبر ، 2014

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے سامان لیجانے والا راکٹ تباہ

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے سامان لیجانے والا راکٹ تباہ

ورجینیا......بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان لے جانے والا ناسا کا خلائی راکٹ لانچنگ کے 6 سیکنڈز کے بعد تباہ ہوگیا، راکٹ میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا۔ ANTARES کو ریاست ورجینیا کے ساحل پر واقع مرکز سے سے لانچ کیا گیا تھا، راکٹ کو گزشتہ روز روانہ کیا جانا تھا، تاہم لانچنگ ایریا کی ممنوعہ سمندری حدود میں ایک کشتی کی موجودگی کے باعث ناسا نے لانچنگ منسوخ کردی تھی۔ 14 منزلہ طویل راکٹ "انٹیرس" کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے پانچ ہزار پائونڈ وزنی سامان روانہ کیا گیا تھا جس میں خوراک، تکنیکی آلات بھی شامل تھے۔ حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے،ناسا کے مطابق راکٹ کو ایک نجی کمپنی اوربٹل سائنسز کارپوریشن نے تیار کیا تھا اور یہی کمپنی اس کی لانچنگ کی ذمہ دار تھی، ناسا کے ایک کمانڈر کے مطابق راکٹ کا ملبہ لانچنگ ایریا کے حدود میں ہی گرا ہے۔

مزید خبریں :